کوئٹہ(خ ن)ایم ایس سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ کے پریس ریلیز کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں اگست 2016ء سے جولائی 2017 تک 751995مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیاجس میں سے 692632 مریضوں کا ایمرجنسی اور اوپی ڈی میں علاج کیا گیاجبکہ اس عرصہ میں مختلف وارڈوں میں داخل مریضوں کی تعداد 59363 تھی۔اس کے علاوہ ٹراما سینٹر میں 5010 مریضوں کا ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا اور ٹراما سینٹر میں داخل مریضوں کی تعداد 2406 تھی۔اس وقت سول ہسپتال کوئٹہ میں 06آپریشن تھیٹر مکمل طور پر فعال ہیں جس میں بیک وقت 16 آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ اگست 2016ء سے جولائی2017تک11413چھوٹے بڑے آپریشن کئے گئے جبکہ اکتوبر 2016ء سے جولائی2017 کے دوران ٹراماسینٹر میں 847آپریشن کئے گئے.اسی عرصہ میں بچوں کی پیدائش12501اینجیوگرافی1350،دل کاالٹرا ساؤنڈ6590، ای سی جی 4323،لیبارٹری تشخیص 130590، الٹراساؤنڈ60565 ایکسرے ,98515سی ٹی سکین2592 بلڈ بیگ ( انتقال خون)4449 ,فری میڈیکولیگل ٹیسٹ ,15513 قوت گویائی کی سماعت کے ٹیسٹ1512جراحی داندان11591 تھیلسمیا2464 ختنہ3985،فیملی پلاننگ کیسز117 بچوں میں حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی تعداد7964، ڈائیلسسز10180 کئے گئے۔جبکہ اکتوبر 2016 ء سے جولائی 2017 کے دوران ٹراما سینٹر میں لیبارٹری تشخیص 6242 ، الٹراساؤنڈ320 ایکسرے ,3313سی ٹی سکین2995 بلڈ بیگ ( انتقال خون)486 کئے گئے۔اس کے علاوہ سول ہسپتال کوئٹہ میں معدہ و آنت اوراعصابی علاج کی او۔پی۔ڈی بھی شروع کر دی گئی ہےاور ہسپتال میں لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال ہیں جن کی نگرانی ہسپتال میں موجود کنٹرول روم سے کی جاتی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی طرف سےجمعہ04 اگست 2017ء کو صبح 10 بجے ایک پریس بریفنگ رکھی گئی ہے ۔