• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے وزیراعظم کے لئے شاہد خاقان کی پوزیشن مضبوط

Who Will Be Prime Minister The Decision Will Be Done Today

ملک کا18 واں وزیراعظم کون بنے گا؟، اس کا فیصلہ چند گھنٹے بعد ہوجائے گا، 342کے ایوان میں 172 ووٹ درکار ہیں،ا س طرح نمبرگیم میں ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کی پوزیشن مضبوط ہے اور شاہد خاقان کے 214 ووٹ پکے ہیں ۔اپوزیشن مشترکہ امیدوار لانے میں اب تک ناکام ہے جبکہ ملاقاتوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

شاہد خاقان کے سامنے اپوزیشن جماعتیں مشترکہ امیدوار لانے میں ناکام ہوگئیں جبکہ پیپلز پارٹی نے عمران خان کے امیدوار شیخ رشید کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور نوید قمر کو امیدوار بنایا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ’’شاہد خاقان 235 ووٹ لیں گے‘‘

ایم کیو ایم کی کشور زہرا اور شیخ صلاح الدین جبکہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی کاغذات جمع کرا دیے ۔ کونسا امیدوار کس کے حق میں دست بردار ہو گا یہ سلسلہ آج دوپہر 3 بجے کےاجلاس سے پہلے تک جاری رہے گا جبکہ مشترکہ امیدوار کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج پھر ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: شیخ رشید کی قبل از وقت نامزدگی سے مسائل پیش آئے، نوید قمر

وزارت عظمیٰ کا تاج سر پہ سجانے کے لیے5سیاسی جماعتوں کے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اپوزیشن کوئی مشترکہ امیدوار نہ لاسکی جبکہ پاکستان تحریک انصاف مشاورت سے پہلے ہی شیخ رشید کو اپنا امیدوار بنا کر سامنے لے آئی تو باقی سب ناراض ہو گئے۔

رہی سہی کسر عمران خان کے خطاب نے پوری کر دی ،آصف علی زرداری پر پے درپے وار نے اس کے بعد قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا کئی گھنٹے جاری رہنے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

اس سے پہلے شاہد خاقان عباسی امیداوار مسلم لیگ نواز، سید خورشید شاہ امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی، سید نوید قمر امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی، شیخ رشید احمد امید وار پاکستان تحریک انصاف، صاحبزادہ طارق اللہ امیدوار جماعت اسلامی اور کشور زہرا امیدوار ایم کیو ایم پاکستان نےاپنے ساتھی ارکان کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے پارلیمنٹ پہنچے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے تمام کے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی کے بعد منظور کر لیےتاہم حتمی امیدواروں کے درمیان قومی اسمبلی اجلاس میں رائے شماری آج سہ پہر 3 بجے ہو گی۔

تازہ ترین