اسلام آباد (حنیف خالد ) عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری کابینہ میں جو وزراء شامل ہونگے ان کی منظوری پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے باہمی مشارت سے دے دی ہے۔ عبوری کابینہ میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات نجکاری ہونگے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر خان ہونگے، وزیر قانون و انصاف زاہد حامد رہیں گے۔
رانا تنویر حسین وزیر دفاعی پیداور ہونگے ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سٹیٹس اینڈ فرنٹیر ریجن کے وفاقی وزیر ہونگے ۔ خواجہ محمد آصف وفاقی وزیر پانی و بجلی رہیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چونکہ دو روز قبل اعلان کردیا تھا کہ وہ فیصلے کے روز سے وفاقی وزارت، قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔