سوات،مدین(نمائند گان جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاناما اسکینڈل میں شامل تما م کرپٹ افراد کا احتساب چاہتے ہیں ، ایک روز کے لئے بھی اقتدار ملا تو چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن دیں گے ،کلرک سے لیکر جرنیل تک سب کو امین اور صاد ق ہونا چاہیے ،نوازشریف کو قوم کے دئے گئے مینڈیٹ کا احترام نہ کرنے اور امریکہ اور ہندوستان سے دوستی کی سزا ملی ہے ،پاناما اسکینڈل میں تمام شامل کرپٹ افراد کا احتساب چاہتے ہیں، زرداری، اسفندیار ،عمران ،اچکزئی اور سراج الحق کا بھی احتساب کیا جائے ،پرویز مشرف کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں انہیں پاکستان آدم نہیں چھوڑیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی کالام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمدخان ،تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام لاناچاہتی ہے جس میں وزیر اعظم اذان دیں اور ملک کے صدر امامت کریں گے ،