• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان بار کے صدر کی عدم پیشی، لاہور ہائیکورٹ ناراض، یقین دہانی پر وارنٹ واپس

لاہور(نمائندہ جنگ) ملتان بار کے صدر کی عدم پیشی پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار ناراضی ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار کی یقین دہانی پر وارنٹ واپس لے لئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  منصور علی شاہ نے باور کرایا عدالتوں کی عزت کو برقرار رکھیں ایسا نہ کیا تو سب کچھ ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار کو مخاطب کیا اور کہا کہ اگر عدالت میں پیش نہیں ہونا تو پھر  عدالتوں کو بند کر دیتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے 5رکنی بنچ نےصدر ملتان بنچ کو 2 اگست کو پیش کرنے کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 5رکنی فل بنچ نے صدر ہائیکورٹ ملتان بنچ  سمیت 2  وکلا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ صدر ملتان بنچ شیر زمان اور قیصر عباس ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کے نوٹسز وصول نہیں کئے جس پر فل بنچ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور دونوں وکلا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے معاملہ عدالت کے احترام کا ہے،لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ ملتان بنچ صدر کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لیں، فل بنچ نے صدر ہائیکورٹ بار کی ذاتی یقین دہانی پر ملتان بنچ کے صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات پر نظر ثانی کرتے ہوئے صدر ملتان بنچ شیر زمان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے 2 اگست تک کی مہلت دے دی۔

تازہ ترین