ملتان میں پنچایت کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ 72 گھنٹوں بعد مکمل کر کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو بھجوا دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سی پی او احسن یونس کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ سابق ڈی ایس پی سلیم نیازی اور سابق ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد راشد تھہیم کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کے بعد ڈی ایس پی اور تھانہ مظفر آباد کے پورے عملہ کو معطل جبکہ سی پی او ملتان احسن یونس کو او ایس ڈی بنا دیا تھا ۔
پنچایت کا یہ واقعہ 18 جولائی کو ملتان کے علاقہ راجا پور میں پیش آیا تھا جہاں پنچائیت کے فیصلہ کے بعد زیادتی کے ملزم کی بہن سے بھی زیادتی کی گئی تھی ۔