گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں مریض کو میت کے ساتھ لٹا کر طبی امداد دینے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔
دو ہفتے قبل ڈی ایچ کیو اسپتال میں مریض کو میت کے ساتھ لٹانے کا واقعہ پیش آیا تھا اور حکام کی جانب سے نوٹسز لینے کے باوجود اسی اسپتال میں اسی قسم کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں مردہ خاتون اور نوجوان مریض کو ایک ہی بیڈ پر لٹا کر طبی امداد دی گئی۔
ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا خاتون کو علاج کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا جہاں ایمرجنسی وارڈ میں خاتون دوران علاج چل بسی جس کے بعد اسے مریض کے ساتھ بیڈ پر لٹا دیا گیا۔
خیال رہے کہ 18 جولائی کو بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی خبر نشر ہونے کے بعد سیکرٹری ہیلتھ نے نوٹس لیا تاہم چند روز بعد ایک مرتبہ پھر اسی قسم کا واقعہ پیش آیا ہے۔