عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کا کہنا ہے کہ جمہوری عمل کے ذریعے وزیراعظم منتخب ہونے پر شاہدخاقان کو مبارکباد دیتا ہوں۔
قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں شہریوں سے اسلحہ لینا بہت مشکل کام ہے، کاش کہ شاہدخاقان عباسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بارے میں بھی کچھ کہتے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ہرمکتب فکراورہرسیاسی پارٹی کاہے، عمران خان اورپرویزالٰہی کاشکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے نہیں پتا تھا کہ میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 35ارب ڈالرچار سال میں قرض لیاگیاہے،60سے80ارب روپےسمجھ سےباہرہے، سب سے مہنگی ایل این جی شاہدخاقان پاکستان میں لائے ہیں،جمہوریت اورپارلیمنٹ کازندہ رہنااہم ہے۔