بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اتحا د بین المسا لک فور م کی طرف سے جا معہ مسجد قا دریہ تا چو ک ملتانی گیٹ یکجہتی کشمیر ریلی نکا لی گئی۔ جس میں کثیر تعد اد میں علما ء اور عوام نے شر کت کی۔ ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے مفتی مطلو ب احمد سعید ی صو با ئی نا ظم منہا ج القرآن علما ء کو نسل جنو بی پنجا ب نے کہا کہ صحا فت ایک مقد س پیشہ ہے۔ جس کو بعض زرد صحا فت کے علمبر دار اور غیر ذمہ دا ر لو گو ں کی وجہ سے بعض اوقا ت بد نا می کا سا منا کر نا پڑ تا ہے۔ ملکی سلامتی اور استحکام کے حوالہ سے بالخصو ص کشمیر پالیسی پر انتہائی محتاط اندا ز اپنا نا چا ہیے۔
کشمیر پا کستا ن کی شہ ر گ ہے اور کشمیر بنے گا پا کستان کا نعرہ ہما رے ایما ن کا حصہ ہے۔ مفتی محمد اکبر ناظم تحر یک نظام مصطفےٰ نے کہا کہ کشمیر کل بھی ہما را تھا اور آج بھی ہمارا ہے۔ اظہر حسین نقو ی ایڈو وکیٹ صد ر مجلس وحد ت المسلمین نے کہا کہ کشمیر اور کشمیر ی مسلمان پاکستان کے ساتھ ہی جینا مر نا چا ہتے ہیں۔ مفتی صہیب جمعیت علما ء اسلام نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی کمیشن بنا کر اس خبر کی تحقیقا ت کر وا ئی جائے ، پا کستانی عو ام اور تمام دینی جماعتیں کشمیر کو پاکستان کے ساتھ دیکھنا چا ہتی ہیں۔
محمد شعبان فر ید ی نا ئب امیر تحریک منہا ج القرآن نے کہا کہ اقوام متحدہ جلد از جلد کشمیر کا مسئلہ حل کرائے۔ قا ر ی نذیر احمد مہرو ی صد ر منہا ج القرآن علما کونسل خا نقاہ شر یف نے کہاکہ خبر کے حوا لے سے تحقیقا ت کرانے کے بعد اگر الزام ثابت ہو جائے تو ذمہ دا ران کے خلاف بلا امتیا ز کارروا ئی کی جائے۔