لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پانامالیکس کافیصلہ آنے سے جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کو تقویت ملی ہے۔جماعت اسلامی سب کا بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے۔پانامالیکس میں شامل دیگر 400پاکستانیوں کابھی محاسبہ کیاجاناچاہئے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزسنگوٹہ سوات میں جماعت اسلامی پنجاب کیپانچ روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گزشتہ سال اپریل سے کرپشن کے خلاف تحریک چلارہی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جس نے بھی ملکی دولت لوٹی ہے اس کاکڑااحتساب ہونا چاہئے۔ اس وقت پاکستان میں ہمارے لیے ماحول بہت اچھا ہے۔ہم پورے ملک میں الیکشن کی بہترتیاری کرکے اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔کارکن آئندہ انتخابات کی تیاری کریں۔یہ اجتماع ملک میں اسلامی انقلاب کاذریعہ بنے گا۔