• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، اسپتال میں بسترکم پڑ گئے مریض کومردہ کیساتھ لٹادیا

 گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سول اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں مردہ خاتون کیساتھ نوجوان مریض کو لٹا دیا ۔ منڈیالہ کی رہائشی ریاض بی بی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گئی ، اسی دوران وارڈ میں علاج کیلئے آنیوالے نوجوان مریض کو ڈاکٹروں نے مردہ خاتون کے ساتھ ہی لٹا دیا ۔

ادھر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بیڈز کی کمی ہے جبکہ اس معاملہ کی انکوائری کی جارہی ہے ۔ اسپتال ترجمان نے بتایا کہ ایمرجنسی میں 80مریض آگئے تھے جبکہ بیڈ صرف 30تھے خاتون کو بھی طبی امدا ددی گئی مگر 80سالہ خاتون جانبر نہ ہو سکی جسے بیڈ سے فوری طور پر منتقل کر دیاگیا ۔

ترجمان کہا کہ ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض لٹائے جارہے ہیں کیونکہ بیڈز کی شدید کمی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد میں حد درجے اضافہ ہو گیا ہے ۔

تازہ ترین