• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں،خرم نواز گنڈاپور

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی میں تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے احترام کی بجائے تنقید کرنے والے ملک و قوم کیلئے اصل خطرہ ہیں ۔اپوزیشن جماعتوں کو قومی اسمبلی میں متفقہ وزیر اعظم کیلئے متفقہ امیدوار لانا چاہیے تھا بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا ۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر صوبائی صدر بشارت جسپال،فیاض وڑائچ ، جی ایم ملک ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،ساجد بھٹی ،جواد حامد بھی موجود تھے ۔خرم نواز گنڈا پور نے پنجاب پولیس کی طرف سے ینگ ڈاکٹر ز پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس حکمران خاندان کی ذاتی فورس میں تبدیل ہوچکی ہے ۔ اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالے ینگ ڈاکٹرز پر چڑھائی کرنا درندگی کی انتہا ہے ۔
تازہ ترین