• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، مختلف امور پر غور

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس گذشتہ روزکالج کے کا نفرنس روم میں زیر صدارت صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل و پرنسپل بولان میڈیکل کالج کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی منعقد ہوا۔ جس میں اکیڈمک کونسل کے ممبران اور سینئر فیکلٹی جن میں پروفیسرعبدالباقی درانی ، پروفیسر جمیل احمد ، پروفیسرنائلہ احسان،پروفیسرغلام سرور پرکانی،پروفیسر غلام رسول ،پروفیسرسید رئوف شاہ ، پروفیسر سلطان احمد،پروفیسر امجد علی، پروفیسر محمد اقبال لاشاری پروفیسرمنیراحمد ،پروفیسر راز محمد کاکڑ، پروفیسر محمد اشرف کاسی ُپروفیسر عید محمد،پروفیسر سید محمد سیلم ۔پروفیسر چاندی کپور، پروفیسردلشاد قریشی،پروفیسر ظاہر خان مندوخیل ،پروفیسر سیلم بڑیچ، پروفیسر عائیشہ، پروفیسرنجمہ غفار ،پروفیسر عظمی سہیل، پروفیسرزاہد محمودپروفیسر خان محمد بابر، ڈاکٹر محمد حنیف مینگل ،ڈاکٹر محمد صدیق ،پروفیسراحمد طارق چشتی، پروفیسر رخسانہ مجید ، ڈاکٹرعبدالرحمن ،ڈاکٹر ارسلہ منصور ، ڈاکٹر محمد علی مستوئی ،ڈاکٹر پرویز حمد، ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈاکٹر ظفراللہ، اسٹینٹ پروفیسر صبیحہ شجاہت ، اسسٹینٹ پروفیسر محمد عابد، اسٹینٹ پروفیسرجلال الدین اور دیگر پروفیسر صاحبان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بولان میڈیکل کالج کے اکیڈمک اور نویں کانووکیشن کے انعقاد کے حوالے سے امور زیر بحث لائے گئے اور اکیڈمک کونسل اور سینئر فیکلٹی ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور کثرت رائے سے مختلف امور پر اتفاق کیا ۔
تازہ ترین