نوابشاہ(بیورورپورٹ)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نے جشن آزادی کے سلسلے میں 8سو میٹرلمبا قومی پرچم تیار کر لیا۔دو سو طلباء و طالبات نےقومی پرچم اٹھا کر یونیورسٹی میں ریہر سل کی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح نوابشاہ میں بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں اس سلسلے میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ کی جانب سےپاکستان کے70ویں یوم آزادی کے موقع پر 8سو میٹرلمبا قومی پرچم تیار کیا گیا ہے اس حوالے سے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرپبلک ریلیشن کاشف نورانی نے بتایا کہ یونیورسٹی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ نے 8سو میٹر لمبا اور سوا تین میٹر چوڑا قومی پرچم تیار کیا ہے اسکی تیاری میں دو ماہ کا عرصہ لگا ہے آج دو سو سے زائد طلباء و طالبات نے قومی پرچم اٹھا کر یونیورسٹی میں ریہر سل کی انھوں نے بتایا کہ10 اگست کو قومی پرچم اٹھا کر شہر کا گشت کیا جائیگا جبکہ یونیورسٹی میں جشن آزادی کے سلسلے میں دیگر پروگرام بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔