• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں سیاسی سرگرمیاں،پیرپگارا،مشرف اور نبیل گبول کی ملاقاتیں

کراچی  (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگار ا اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے سردار نبیل گبول نے دبئی میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔ مسلم لیگ فنکشنل کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیر پگارا اور سابق صدر پرویز مشرف کے درمیان دوگھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی تازہ ترین سیاسی صورتحال، مسلم لیگ فنکشنل اور پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے درمیان دوطرفہ سیاسی تعاون کے امکانات اور مختلف مسلم لیگی دھڑوں کو پھر سے متحد کرنے کے علاوہ دوسرے کئی اہم سیاسی موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی دوران پیر صاحب پگارا سے دبئی میں موجود پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار نبیل احمد گبول نے بھی ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحا ل اور مستقبل کے ممکنہ سیاسی منظر نامے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیر پگارا کی سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

تازہ ترین