• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں مسلسل بارش ،ندی نالوں میں طغیانی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں منگل کی رات شروع ہونیوالی بارش بدھ کو پورا دن وقفہ وقفہ سے جاری رہی اس دوران بعض مقامات خصوصاً روات گوجر خان، جہلم چک بیلی خان، چکوال کے علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ بعض علاقوں کا راستہ دن بدن شدید بارش کی وجہ سے منقطع ر ہا۔ کھڑی فصلوں خصوصاً مکئی وغیرہ کو شدید نقصان پہنچا۔ راولپنڈی شہر اور کینٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جن میں صادق آباد مری روڈ انڈر پاس جامع مسجد روڈ رحمان آباد سید پور روڈ پیپلز کالونی شامل ہیں۔ شہری آباد سے ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود کی نگرانی میں عملہ مشینری کے ذریعہ پانی نکالتا رہا جبکہ اس دوران نالہ لئی میں پانی کی سطح سات فٹ تک بلند رہی۔ دن بدن کالی گھٹائیں چھائی رہنے سے نالوں خصوصاً لئی کے ارگرد رہنے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جو دن شدید بارش کی جہ سے دیہاتی علاقوں ندی نالوں میں طغیانی رہی اور بعض علاقوں میں سیلابی پانی نالوں کے اوپر بنے پلوں سے بھی اوپر بہتا رہا۔
تازہ ترین