• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں نے راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کی پائیداری کا پول کھول دیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) مون سون بارشوں نے راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کی پائیداری کا پول کھول کر رکھ دیا ہے اور مخالف سیاسی جماعتیں بھی ان کی نشاندہی کررہی ہیں۔مری روڈ پر میٹرو ایلویٹڈ ٹریک کے باعث مسائل بڑھے ہیں۔جبکہ44کروڑ سے اچھی بھلی راول روڈ کو اکھاڑ کر بھی نئی بننے والی سڑک میں پرانی خرابیاں اسی طرح موجود ہیں۔ذرا بارش ہوجائے تو شہر بھر میں نئی تعمیر سڑکیں سوئمنگ پول نظرکا منظر پیش کررہی ہیں۔ چئیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی ظہیراحمداعوان نےکہا ہےکہ حال میں ناقص تعمیر ہونی والی نئے افتتاح والی راول روڈ پر ہر وقت پانی کھڑا رہتا ہے.آئی جی پی روڈ بھی پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے. میٹرو ٹریک پر سیوریج کے ناقص انتظام کی وجہ سے تمام میٹروسٹیشنز پر پانی جمع ہو جاتا ہے اور پانی مری روڈ پر گرنے کی وجہ سے مری روڈ خراب ہو رہی ہے۔شہر بھر کی تمام بڑی سڑکیں ٹوڑ پھوڑ کا شکار ہیں، ہر وقت پانی کھڑا رہتا ہے سیٹلائٹ ٹاوْن میں سیوریج لائنیں بند ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی سڑکوں اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے.مون سون سے پہلے عوام نے حکومت کو بارہا کہا کہ نشیبی علاقوں کے چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کروائی جائے ۔انتظامیہ نے کروڑوں کا بجٹ لگا کر بھی صرف میڈیا پر نالوں کی صفائی کا ڈرامہ رچایا۔ اب بھی جب تیز بارش ہوتی ہے صادق آباد محلہ محمود علی شاہ محلہ حکمداد ملت کالونی، امرپورہ، آریہ محلہ کے علاقوں میں پانی بھر جانے سے لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن حکومتی نمائندے اور انتظامیہ سب اچھے کی رٹ لگا رہے ہیں۔
تازہ ترین