• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری وطن پارٹی کا دوروزہ صوبائی کنونشن آج کوئٹہ میں ہوگا

کوئٹہ(پ ر) جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے آرگنائزر چوہدری نوید احمد نے کہاہے کہ جے ڈبلیو پی بلوچستان کادوروزہ کنونشن آج پانچ اگست سے شروع ہوگا پروگرام کے مطابق شام پانچ بجے پہلا سیشن ہوگا دوسر سیشن چھ اگست صبح گیارہ بجے اور تیسرا سیشن شام چار سے رات آٹھ بجے تک ہوگا کنونشن میں بلوچستان بھر سے پارٹی کونسلرز شریک ہورہے ہیںکنونشن میں پارٹی فعالیت اور تنظیم سازی کے عمل پر غور ہوگا اوربلوچستان کابینہ کے انتخابات عمل میں لائے جائیں گے جس کو شفاف بنایاجائے گا پارٹی کے کنوینر سید صالح آغا نے الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن تشکیل دیدیا ہے جس کے مطابق حاجی ابراہیم لہڑی ایڈووکیٹ کمیشن کے سربراہ ‘آمنہ مینگل‘ اور نوراللہ وطن دوست ارکان ہونگے ۔
تازہ ترین