• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی عابد محمود ملک سمیت پانچوں افسران کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے بطور ڈیوٹی جج اینٹی کرپشن بھاری مالیت کی کرپشن کے الزام میں گرفتار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی عابد محمود ملک سمیت پانچوں افسران کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم کی رپورٹ پر محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی عابد محمود ملک، ڈائریکٹر عزیز اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ثاقب الہٰی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد سعید بٹ، سب انجینئر شکیل سمیت ٹھیکیدار خاور سعید کو شہباز شریف پارک اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز سکستھ روڈ میں مصنوعی گھاس بچھانے کے منصوبوں میں کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں جمعرات کی شب گرفتار کیا تھا، موسم گرما کی تعطیلات کے باعث جج انٹی کرپشن کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز ڈیوٹی جج نے تمام افسران کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سات اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین