اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چند روز میں کراچی کا اہم دورہ کریں گے وہ سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے پھول چڑھائیں گے فاتحہ خوانی کریں گے ان کے ہمراہ سندھ کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور بعض وزراء بھی قائداعظم کے مزار پر جائیں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورنر ہائوس کراچی میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر بنانے کراچی کو روشنیوں کے شہر میں تیزی سے تبدیل کرنے کے بارے میں اہم فیصلے کریں گے۔ اجلاس میں کور کمانڈر، رینجرز کے سربراہ سندھ کے گورنر وزیراعلیٰ وزراء شریک ہوں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج مزار قائد جانے والے تھے مگر بوجوہ وہ چند روز بعد جائیں گے۔