اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہیے، دوسرے کے بارے میں بات کرنے والوں کو اپنے گھر کی طرف بھی دیکھنا چاہیے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں ایک خاتون پر سیاست ہو رہی ہے،پارلیمنٹ میں خواتین کا فورم موجود ہے، وہاں بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہی ہیں۔