• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کمیٹی میرے اور حمزہ شہباز کیلئے بھی بنائی جائے: عائشہ احد

Aisha Ahad Wants Committee Made For Me And Hamza Shahbaz Dispute

مزہ شہباز کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی عائشہ احد کا کہنا ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی خان صاحب اور گلالئی کے لیے بنائی گئی ہے ، دوسری کمیٹی میرے اور حمزہ شہباز کے لیے بنائی جائے۔

عائشہ احد نے تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان اور یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ 2010ء میں ان کی شادی حمزہ شہباز سے ہوئی ، ان کے پاس بھی سب کے پیغامات موجود ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عائشہ احد کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عائشہ احد کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عائشہ احد نے 2014ء میں عدالت سے رجوع کیا اور ثبوت فراہم نہ کر سکیں، عدالت نے ثبوت فراہم نہ کرنے پر عائشہ احد کو جھوٹا قرار دیا۔

تازہ ترین