• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : مختلف علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جاسکا

سکھر (بیورو رپورٹ) شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جاسکا، گند و کچرے کے ڈھیر سے اٹھنے والے تعفن و بدبو نے علاقہ مکینوں کی زندگیاں اجیرن کردی ہے، سکھر کے گنجان آبادی والے علاقے پرانا سکھر، شالیمار روڈ، ریجنٹ سنیما، والس روڈ، نیوپنڈ، نواں گوٹھ، آدم شاہ کالونی، باغ حیات علی شاہ، نشتر روڈ، میانی روڈ، مارچ بازار، اناج بازار، لیاقت چوک، گھنٹہ گھر چوک، محمدی چوک، اسٹیشن روڈ، دادو چوک سمیت دیگر صفائی و ستھرائی کی صورتحال کئی ماہ سے انتہائی ابتر ہے، جسے بہتر بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے تاحال عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ گنجان آباد علاقوں میں جگہ جگہ گند و کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جنہیں اٹھایا نہیں جارہا ہے، گند و کچرے کے ڈھیر سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو سے علاقہ مکینوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں اور مختلف امراض بھی پھیل رہے ہیں، پریشان حال شہریوں و تاجروں کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے بالخصوص میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور انتظامی افسران صفائی کی ابتر صورتحال بہتر بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ودیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں صفائی کی ابتر صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر بہتری کے لئے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے۔ 

تازہ ترین