• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی کارروائی، کمشنر آفس کوئٹہ کا سپریٹنڈنٹ گرفتار

Nab Action Commissioner Office Quetta Superintendent Arrested

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کمشنر آفس کوئٹہ کے سپریٹنڈنٹ کو 20 کروڑ مالیت کے ناجائزاثاثے بنانے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق کمشنر آفس کوئٹہ کے ذیلی دفتر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ کےگریڈ 16 کا ملازم طلعت اسحاق راولپنڈی، لاہو ر اور کوئٹہ میں 20 کروڑ مالیت کے بنگلوں پلاٹس اور مہنگی گاڑیوں کا مالک نکلا۔

نیب بلوچستان کی انویسٹی گیشن ٹیم نے ملزم کے بنائے گئے اثاثوں کا کامیابی سے سرا غ لگاکر ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔

عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

تازہ ترین