• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی نااہلی کو غیر قانونی قرار دینے پر شاہد خاقان عباسی کیخلا ف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا

  لاہور(خبرنگارخصوصی) نواز شریف کی نااہلی کو غیر قانونی قرار دینے اور نیب ریفررنسز کو جھوٹا کہنے پر نومنتخب  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا،اس سلسلے میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے. مقامی شہری محمود اختر نقوی نے درخواست  میں نشاندہی کی ہے کہ   وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی نااہلی کو قانون کے خلاف  اور نیب ریفرنس کو جھوٹا قرار دیا.  شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم منتخب ہونے  کے بعدنااہل وزیراعظم کی تصویر ڈائس پر لگا کر قومی اسمبلی میں تقریر کی. درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا  کہ سپریم کورٹ نے  نواز شریف کو آئین کے کے تحت نااہل قرار دیانااہل وزیراعظم کی تصویر ڈائس لگانا اور عدالتوں فیصلے کے باوجو نیب میں ریفرنس دائر کرنے کو جعلی قرار دینا توہین عدالت ہے. درخوست میں استدعا کی گئی  ہے کہ  آئین اور قانون کے تحت  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عباسی،توہین عدالت
تازہ ترین