• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ احد کے الزامات من گھڑت ہیں، ترجمان حمزہ شہباز

All These Allegations Are Base Less Shehbaz Sharif

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے ترجمان نے کہا ہے کہ عائشہ احد کے معاملے میں عدالت حمزہ شہباز کو بری الذمہ قرار دے چکی ہے، عائشہ احد کےالزامات بےبنیاد اورمن گھڑت ہیں ، یہ سب کچھ عائشہ گلالئی کے جواب میں کیا جارہا ہے ۔

ترجمان حمزہ شہباز کے مطابق عائشہ احد نے 2014 میں عدالت سے رجوع کیا مگر ثبوت فراہم نہ کرسکیں ، عدالت نے حمزہ شہباز کو بری الذمہ کرتے ہوئے عائشہ احد کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عائشہ احد کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ، انہیں مسترد کرتے ہیں ، ان کارروائیوں کا مقصد عائشہ گلالئی کے الزامات سے توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عائشہ احد کا کردار پی ٹی آئی نے گزشتہ الیکشن میں تخلیق کیا تھا ، پی ٹی آئی کی خواتین کےہمراہ پریس کانفرنس سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ۔

تازہ ترین