• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ایئر پورٹ پر مسافروں کی پی آئی اے عملے سے بدتمیزی ، دھمکیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کی موجودگی میں مسافروں نے پی آئی اے عملے سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں، ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 739 جدہ کے مسافروں کو اے ایس ایف کے اہلکارانٹر نیشنل لاؤنج میں لے کر گئے اور پی آئی اے عملے کو 26 کلوگرام اضافی سامان جہاز میں لوڈ کرنے کا کہا جس پر پی آئی اے عملے نے بغیر کرایہ اضافی سامان لوڈ کرنے سے انکار کر دیا اس دوران 2 مسافروں اور ایک آؤٹ سائیڈر نے عملے کو معطل کرانے کی دھمکیاں دیں، ذرائع کے مطابق مسافروں نے پی آئی اے کی خواتین اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی،تاہم پی آئی اے عملے سامان لوڈ کرنے انکار کر دیا اور بغیر سامان لئے پرواز مدینہ روانہ ہو گئی ۔
تازہ ترین