• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل کا سانحہ کوئٹہ کی برسی پر آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان بار کونسل نے آج 8اگست کو سانحہ کوئٹہ کے 60 شہداء کی برسی کے موقع پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے سال اس روز کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی میں 60  وکیل شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ پی بی سی نے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے وکلاء کو اپنی اپنی بار ایسوسی ایشنوں میں شہداء کی یاد میں ریفرنسز منعقد کرنے اور ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین