لاہور(خصوصی نمائندہ) ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہونگے۔ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ کارکن پیدل ریلی کا حصہ بنیں گے۔ نواز شریف کی سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے جائیں گے۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیمرز کے ساتھ بلٹ پروف گاڑی مہیا کی جائے گی۔ ریلی کے راستے کی دکانیں بند کرکے سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یقین دہانی لی جائے گی کہ ریلی کے دوران مخالفین گڑ بڑ نہ کریں۔