• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا کوئٹہ کو خراج تحسین،ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس آج کیانی ہال میں ہو گا

لاہور ( خبر نگار خصوصی ) صدر لاہور ہائیکورٹ بار کے صدرچوہدری ذولفقار علی، نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار راشد جاوید لودھی اور فنانس سیکرٹری ظہیر بٹ نے سانحہ کوئٹہ کا ایک سال مکمل ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے وکلاء8اگست 2016ءکو شہید ہونے والے وکلاءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ہم سے جدا ہوئے وکلاءبھائیوں کو ہم نہیں بھولے،شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کو حکومت کی طرف سے کوئی مالی معاونت ابھی تک نہیں ملی۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان سے لواحقین اور زخمیوں کی مناسب دیکھ بھال اور مالی امداد کی درخواست کی۔ شہدائے کوئٹہ کی یاد میں منعقدہ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی نمائندگی کرنے کیلئے چوہدری ذوالفقار علی صدر لاہور ہائیکورٹ بار آج کوئٹہ شرکت کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ کے شہداءکی یاد میں لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس کا اجلاس آج کیانی ہال میں ہو گا۔
تازہ ترین