• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردینگے‘سردار ناصر خان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)چیف آف ناصر سردار ناصر خان ناصر نے نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردا رادا کریں گے خاص کر پشتون قوم کو نادراکے حوالے سے جو مسائل در پیش ہیں ان کے حل کیلئے بھی اقدامات کریں گے اور اس حوالے سے ایک واضح پالیسی بھی بنائیں گے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جہاں بھی پشتون آباد ہیں ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہےانہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ قبل ژوب میں فیڈرل لیویز کے ٹیسٹ انٹرویو ہوئے تھے جن میں میرٹ پر نوجوان بھرتی ہوئے جو وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی لیویز صالح ناصر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تازہ ترین