کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ کوئٹہ کے ایک سال مکمل ہونے پر وکلا برادر ی نے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم سیاہ منایا ، اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ، کراچی بار ایسوسی ایشن اور ملیر بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور عدالتی بائیکاٹ کیا تاہم ججز نے اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعتیں اپنے اپنے چیمبرز میں کیں ، عدالتی بائیکاٹ کے نتیجے میں عدالتوں میں زیرسماعت ہزاروں مقدمات کی سماعتیں متاثر ہوئیں اور مقدمات کی سماعتیں اگلی تاریخیں دینے کے بعد ملتوی کر دی گئیں جبکہ وکلا برادری نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے واقعی قرار سزا دی جائےاور شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔