• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز نااہلی،عائشہ احد کا پارلیمانی کمیٹی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلی شہباز شریف کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی  حمزہ شہباز کی نا اہلی اور عائشہ احد کے الزامات پر پارلیمانی کمیٹی  کی تشکیل  کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔مقامی شہری  محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک  درخواست دائر کی جس کہا گیا کہ عائشہ احد نے انکشاف کیا کہ انکو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی اور پولیس اسٹیشن میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا،خاتون کے  بقول انکے پاس بھی حمزہ شہباز کے  میسجز اور ثبوت موجود ہیں، عائشہ احد کے  حمزہ شہباز کیخلاف الزامات پر وزیر اعظم اوراسپیکر قومی اسمبلی  کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کا حکم دیا جائے،درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عائشہ احد کے نکاح نامے کو چھپانے پر حمزہ شہباز صادق اور امین نہیں رہےخاتون کے الزامات کی تصدیق کیلئے نواز شریف، کلثوم نواز، شہباز شریف کو شامل تفتیش کیا جائے، لہذا عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو صاف   تحقیقات کرکے رپورٹ  پیش کرنے اور حمزہ شہباز کی بطور رکن قومی اسمبلی اہلیت کا  فیصلہ آنے تک ان کی رکنیت معطل کرنے کا حکم  دے ۔

تازہ ترین