ملتان(نمائندہ جنگ)ایم کیوایم ملتان کےکارکن فروخت شدہ پرانےدفترپہنچ گئے،رہائشیوں کی اطلاع پرپولیس نےآکربھگادیا۔معلوم ہو ا ہے کہ چوک سدو حسام کے قریب ایم کیو ایم کےپرانےدفترجس کی ملکیت افتخار رندھاواکےنام تھی جنہوں نے دفتر ختم کرکے مکان فروخت کردیا تھا،گزشتہ روز ایم کیو ایم کے کارکن پرانے دفتر کا قبضہ حاصل کرنےپہنچ گئےجس پررہائشی افراد نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پرپہنچ کر مکان کے دستاویزات چیک کئےاورایم کیو ایم کے کارکنوں کو وہاں سے جانے کیلئے کہا۔