• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کوئٹہ میں شہیدہونے والے سپوتوں کو کبھی نہیں بھلاسکتے : ٹی این ایف جے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پوری قوم سانحہ کوئٹہ سمیت دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سپوتوں کو کبھی بھلا نہیں سکتی، عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے ، متعدد بار کالعدم قرار دیئے گئے دہشتگرد گروپوں کو نہ صرف نئے ناموں سے کام نہ کرنے دیا جائے بلکہ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،ملک کے دفاع و استحکام کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے،یہ بات تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر طارق احمد جعفری ، مصطفی کمال، مولانا غلام حسین اوردیگر نے شہداء 8اگست کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اُنہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا قانون کا قتل ہے اور یہ صورتحال کسی المیہ سے کم نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قیام، استحکام، جمہوریت کے تحفظ و بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں وکلاء برداری کا کردار ناقابل فراموش ہے، سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن رپورٹ کی سفارشات آج بھی عملدرآمد کی متقاضی ہیں،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل درآمد کیا جائے۔
تازہ ترین