• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی ریلی کیلئے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے آج بدھ کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی براستہ راولپنڈی لاہور روانگی کے موقع پر منعقدہ ریلی کے دوران شہریو ں کی سہولت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی فیض آباد مری روڈ سے جانب مریڑ چوک ، مریڑ چوک سے سواں ناکہ اورروات تا مسہ کسوال منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔اس موقع پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا ۔اس دوران 7ڈی ایس پیز، 18انسپکٹرز/انچارجز، 396وارڈنز سمیت 24جونیئر ٹریفک وارڈنز خصوص ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایاکہ فیض آباد سے راولپنڈی مری روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک فیض آباد کی بجائے تاکہ کٹاریاں، پنڈورہ، چونگی ، کیرج فیکٹری، چک مدد اور پشاور روڈ سے ہوتی ہوئی شہر میں داخل ہو گی۔ اسی طرح جہلم روڈ سے آنے والی ٹریفک جو پشاور روڈ کی طرف جانا چاہے کو سی اوڈی ٹرن سے کانوائے روڈ سے 22نمبر سے شیر خان چوک سے ہوتے ہوئے قاسم مارکیٹ سے پشاور روڈ جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ جہلم سے آنے والی ٹریفک جو ایئر پورٹ ، صادق آباد یا اسلام آباد کی طرف جانا چاہے ،کو سی اوڈی ٹرن سے نذر چوک سے براستہ انیکسی چوک،چوہان چوک اور علی چوک سے گزاراجائے گا اوراسلام آباد جانے والی ٹریفک کو براستہ کورال ایکسپریس وے سے گزارا جائے گا ۔سی ٹی او نے بتایاکہ ایئر پورٹ سے آنے والی ٹریفک کو براستہ عمار چوک، انیکسی چوک سے ڈائیورٹ کر کے سی او ڈی چوک سے کانوائے روڈ سے 22نمبر سے شیر خان چوک سے قاسم مارکیٹ چوک سے پشاور روڈ پرموڑاجائے گا جبکہ پشاور سے آنے والی ٹریفک کو قاسم مارکیٹ چوک سے براستہ کانوائے روڈ ، شیر خان چوک سے 22نمبر سے سی او ڈی سے انیکسی چوک سے ایئر پورٹ روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گاسی ٹی او نے بتایاکہ آج مری روڈ پر ریلی کی وجہ سے چونکہ مری روڈ پر عام ٹریفک کا داخلہ صبح سے تا اختتام ریلی نہیں ہو سکے گا جس کی وجہ سے راول روڈ، سید پور روڈ، مال روڈ ، کانوائے روڈ، فورٹ روڈ ، ایئر پورٹ روڈاور صادق آباد روڈ پر ٹریفک کا لوڈ ہو گا جس کی روانی کو بلا تعطل جاری و ساری رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔
تازہ ترین