راولپنڈی(نمائندہ جنگ) گزشتہ سال آٹھ اگست کو کوئٹہ کچہری میں ہونے والی دہشت گردی کیخلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے بھی ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں جس کی وجہ سے زیرسماعت مختلف مقدمات بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیئے گئے، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سجاد اکبر عباسی نے کہا کہ گزشتہ سال آج کے روز کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے دوران 60وکلا شہید اور 100سے زائد زخمی ہوئے تھے لیکن ان شہید وکلا کے لواحقین کے ساتھ حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر آج تک عمل نہیں ہوا جو باعث تشویش اور قابل مذمت اقدام ہے۔