راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) سانحہ کوئٹہ کا ایک سال مکمل ہونے پر ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں صدر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی ظفر محمود مغل کی زیر صدارت اجلاس ہوا ـ جسمیں سانحہ کوئٹہ کے شہید وکلاء کیلئے دعا مغفرت کی گئی ۔اور شہید وکلاء کے ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نے شہید وکلاء پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔اور نہ ہی شہید وکلاء کے بچوں کیلئے کئے گئے اعلانات پر عمل درآمد کیا گیا ۔ہا ئی کورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی نے مطالبہ کیا کہ وکلاء پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملز مان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔اور شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ کیے گئے اعلانات پر جلد سے جلد عمل درآمد کیا جائے ۔