کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کے حکام میں سنجیدگی نظر نہیں آ رہی ہے جس کی وجہ سے میں ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ ہوا میں تیر چلارہے ہیں اسی لئے کسی بھی کھلاڑی سے بات کئے بغیر اسے کبھی تھنک ٹینک میں شامل کر دیتے ہیں اور کبھی کوئی اور ذمے داری سپرد کردی جاتی ہے جس پر وہ انکار کردیتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل میں نے بورڈ کی ٹیم کے ٹرائلز کے بعد 32 سے35 کھلاڑیوں کی لسٹ پی ایچ ایف کے حوالے کی تھی مگر اس پر کوئی کام نہیں ہوا یہ تو ان کی سنجیدگی کا حال ہے۔ان حالات میں کون ان کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔