پشاور(خصوصی نامہ نگار)قومی ہوپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ این ایچ اے کے شاہ خان نے جیت لیا شاہ خان نے فائنل میں خیبرپختونخوا کے باسط علی کو تین ایک سےہرایا ، انڈر12 کیٹگری میں عمر امجد خان نے عباس امجد کو تین ایک سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مختار رضا خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اﷲ اورکزئی ، سوات ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان ، جاوید خان ، سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ سوات ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن امجد خان بھی موجود تھے۔خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور سوات ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بریکوٹ ٹیبل ٹینس اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ وکیڈٹ کوچنگ میں ملک بھر سے 50 سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انڈر15 کیٹگری کے فائنل میں این ایچ اے کے شاہ خان اور خیبرپختونخوا کے باسط علی کے درمیان میچ کا سکور گیارہ چھ ، نو گیارہ ، گیارہ سات اور گیارہ چھ سے رہا۔ انڈر12 میں خیبرپختونخوا کے عمر امجد خان نے کے پی ہی کے عباس امجد کو گیارہ ساتھ ، گیارہ نو، آٹھ گیارہ اورگیارہ سات سےہرایا۔ ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑی انٹر نیشنل ہوپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔