• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صالح پٹ سے 12روز قبل اغوا ہونیوالا بچہ راولپنڈی سے بازیاب

سکھر (بیورو رپورٹ) ایس ایس پی سکھر مسعود احمد بنگش نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ سکھر پولیس نے صالح پٹ کے علاقے سے 12روز قبل اغوا ہونیوالے 3سالہ بچے مختیار بھٹی کو راولپنڈی میں کارروائی کرکے بازیاب کرالیا ہے، 2ملزمان عبدالسمیع اور محمد عباس راجپوت کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہوں نے بچے کو اغوا کیا تھا، وہ بچے کے والد کے گھر میں مہمان بن کر آئے تھے اور رات کی تاریکی میں بچے کو اغوا کرکے فرار ہوگئے تھے۔ پہلے انہوں نے بچے کے ورثاء سے 3لاکھ روپے اور پھر 10لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، جس کی اطلاع پر ہم نے اغوا کاروں کی کال ٹریس کی اور ایک ٹیم راولپنڈی بھیجی، جس نے کارروائی کرکے بچے کو بازیاب کراکر اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین