اسلام آباد(صباح نیوز)میانوالی کے قریب گرنے والے پاک فضائیہ کے ایف سیون طیارہ حادثے پر پاک فضائیہ نے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ تربیتی طیارہ گزشتہ رات فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی ایف سیون طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر محمد ذیشان کاجسد خاکی بھی حادثے کی جگہ سے ملا ہے، شہید پائلٹ کے جسد خاکی کو پی اے ایف بیس ایم ایم عالم پہنچا دیا گیا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے ائیر ہیڈکوارٹرز نے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیاگیاہے۔