• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی کوئٹہ سٹی کی کارروائی ‘تیل و نمکو کی فیکٹریاں سیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ بتول اسدی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت تیل بنانے والی گودام کم فیکٹری اور ایک نمکو فیکٹری کو سیل کردیا ہے انہو ںنے عوام سے کہا کہ وہ جعلی تیل اوردیگر اشیاء کی تیاری کرنیوالوں کی نشاندہی کریں ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائینگے انہو ںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی کو عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتی ہے گرانفروشوں کیخلاف بھی ہم نے کارروائی کی جبکہ تجاوزات کیخلاف مہم کے بھی دوررس نتائج مرتب ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔
تازہ ترین