ملتان(رؤف مان)چیئرمین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے عہدے پر تقرری کے لئے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کرلی گئی ہے،شارٹ لسٹنگ کے بعد 3امیدواروں کےناموں پر مشتمل پینل محکمہ سکولز پنجاب کو ارسال کردیا گیا ہے ،باوثوق ذرائع کے مطابق پینل میں ڈی جی آڈٹ (ر) چوہدری محمدیونس سرفہرست ہیں،وہ جامعہ زکریا میں بطور ٹریثرار بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ،سابق چیئرمین تعلیمی بورڈڈی جی خان ڈاکٹرحمید رضا صدیقی اور سابق پرنسپل خواتین ڈگری کالج شاہ رکن عالم ملتان مسز نشاط امان شامل ہیں،دریں اثناء مذکورہ تینوں امیدواروں کو انٹرویو کے لیے آج 11اگست کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے۔