• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بلدیات 4سال تک کوئٹہ میں کوئی قابل ذکر سکیم شروع نہ کر سکا، ایچ ڈی پی

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں کوئٹہ شہر کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ بلدیات اور میٹروپولیٹن کو اس تمام صورت حال کاذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مئیر اور لوکل باڈیز کے چار سال مکمل ہونے کے قریب ہیں مگر اس دوران کوئٹہ شہر کی سڑکیں،نالیاں اور عمارتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ادارے نے کوئٹہ شہر میں کوئی قابل ذکر اسکیم شروع نہیں کی مئیر اور بر سر اقتدار طبقے کو کبھی مٹن مارکیٹ پر قبضے اور کئی سرکاری اسکولوں کی عمارتیں قبضے لینے کے سوا کو ئی مثبت منصوبہ شہر میں دکھائی نہیں دیا،کوئٹہ کو محکمہ بلدیات نے مکمل نظر انداز کیا کوئٹہ کی 9 یونین کونسلوں پر مشتمل ڈسڑکٹ کونسل کی حالت زار نا قابل بیان ہے بیان میں کہ گیا کہ اس وقت ڈسڑکٹ کونسل کی ہر یونین کونسل فنڈز اور عدم توجہی کا شکار ہے جس کی ذمہ داری محکمہ بلدیات ،مئیر اور میٹروپولٹین پر عائد ہوتی ہے بیان میں کہ گیا کہ اقرباپروری اور منضوبہ بندی کے فقدان نے کوئٹہ شہر کو جس صورتحال سے دوچار کیا ہے اسے درست کرنے کیلئے طویل عرصہ اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین