آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

پشاور(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف حکومت کی جانب سے بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر کو عہدہ سے ہٹانے کی مہلت ختم ہونے کے باوجودشمس القیوم تاحال اپنے عہدہ پر براجمان جبکہ جماعت اسلامی نے طویل انتظارکے بعد اتحاد بارے ’’کوئی‘‘ فیصلہ کرنے کی بجائے ایک مرتبہ پھروزیر اعلیٰ سے پیر تک کسی فیصلہ کی امید باندھ لی تاہم دونوں جماعتوں کے مابین خلیج بڑھ گئی ۔

وزیر اعلیٰ نے  ایم ڈی  خیبر بینک کو ہٹانے کیلئے جماعت اسلامی سے12اگست  تک  مہلت مانگی تھی، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء کی مداخلت اور اثر و رسوخ کے بعد صوبائی حکومت  ایم ڈی  کو ہٹانے کے معاملہ میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں