• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باسٹھ ترسٹھ کو ختم کرنے کیلئے لٹیروں کا ٹولہ متحد ہو رہاہے، سراج الحق

 لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل62-63 کو ختم کرنے کیلئے لٹیروں کا ٹولہ متحد ہو رہاہے لیکن کوئی مائی کا لال اس کو ختم نہیں کر سکتا۔ آج آزادی کے 70سال بعد بھی ملک پرانگریز کے وفادار اور آلہ کار مسلط ہیں۔ نوازشریف سازش کا شور بھی مچاتے ہیں لیکن بتاتے بھی نہیں کہ ان کے خلاف کون سازش کر رہاہے ۔ نوازشریف کو توبہ کر کے قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔  ہم سپریم کورٹ سے سب کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ بدعنوان اقتدار کے ایوانوں میں نہیں اڈیالہ جیل میں بند ہونے چاہئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنڈ بھروانہ جھنگ میں بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ 2 فیصد اشرافیہ نے 98 فیصد عوام کو یرغمال بنا رکھاہے ۔  آج آزادی کے 70 سال بعد بھی ملک پرانگریز کے وفادار اور آلہ کار مسلط ہیں ۔

تازہ ترین