آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کریں۔
ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں خود کش حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے تھے۔