امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں وی وی آئی پی کلچر فروغ پارہا ہے، بچےکواہمیت نہیں دی، سب لوگ اسے تڑپتا ہوا چھوڑ کرچلے گئے۔
گجرات میں نوازشریف کی ریلی کے دوران ایلیٹ فورس کی گاڑی تلے آکر جاں بحق بچے حماد کے گھر تعزیت کے موقع پر گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 62،63کی شق اور امین وصادق ہونا سیاستدانوں کے علاوہ بیوروکریٹس، ججوں اور جرنیلوں پر بھی لاگوہونا چاہیے۔