کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ کو ئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،دہشت گردی کے ان واقعات سے ہماری فورسز کے حوصلے پشت نہیں ہوسکتے دہشت گردی کا ہونے والا یہ واقعہ ملک بھر میں جشن آزادی کی خوشیوں کو سبوتاژ کرنے کی کو شیش ہے لیکن پاکستانی عوام جشن آزادی بھرپور اورشایان شان اندازمیں مناکردشمن کو اُس کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔